ابنا: کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل شریف الدین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ان کے موکل کو پیر تک حاضری سے استثنا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج وکلاکوجس طرح دھمکیاں دی گئیں، عدالت سے کیاتوقع کروں۔ جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ کسی بھی قسم کی مداخلت کو چیک کرنا عدالت کی ذمے داری ہے، آپ ٹھنڈے رہیں۔ اس پر شریف الدین پیرزادہ نے کہاکہ میں ٹھنڈا آدمی ہوں۔ غداری کیس میں پرویز مشرف آج بھی عدالت نہ آئے۔ وکیل صفائی انور منصور استغاثہ کے وکیل اکرم شیخ سے تلخ کلامی کر کے کمرہ عدالت سے باہر نکل گئے۔ عدالت نے انہیں منانے کیلئے اکرم شیخ ہی کو بھیجا۔ اس کے بعد سماعت میں وقفہ کردیا گیا۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/٭۔٭